انسان کی زندگی کا سب سے سنہرا دوراس کا بچپن ہوتا ہے کیونکہ کوئی بھی زندگی پرکتنی ہی کامیابیاں کیوں نہ حاصل کرلے لیکن بچپن کی حسین یادیں بھلائے نہیں بھولتیں۔
اکثر ٹی وی اسکرینوں پر جلوے بکھیرنے والے شوبز ستارے اپنے بچپن کی تصاویر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیتے ہیں ۔
بالی ووڈ اداکار نیل نیتن مکیش نے آج اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک پرانی تصویر شیئر کی جو ان کے اسکول کے زمانے کی ہے جس میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ موجود ہیں ۔
Is it just me or the rains always bring out that nostalgic feeling. Here is a throwback pic of my childhood buddies prasanna , Saurabh, Jeetu, Bhavik and me , on the last day of school. #friendsforever pic.twitter.com/eIijM0Cqnl
— Neil Nitin Mukesh (@NeilNMukesh) June 15, 2021
اپنے اسکول کے دوستوں کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کیا یہ صرف مجھے لگتا ہے یہ پرانی یادیں سب کو خوبصورت احساس دلاتہ ہیں۔
متعلقہ خبریں