کیاآپ جانتےہیں شاہ رخ خان کا بچپن میں کیانام تھا؟

بالی ووڈ انڈسٹری میں 30 سال سے راج کرنے والے سپر اسٹار شارخ خان نے اپنے نام کے حوالے سے نہایت دلچسپ انکشاف کردیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کے پروگرام میں شرکت کے دوران شارخ خان نے انکشاف کیا کہ میری نانی نے بچپن میں میرا نام ” عبدالرحمان “ رکھا تھا۔

شو کے دوران انوپم کھیر نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ عبدالرحمان نامی کسی انسان کو جانتے ہیں؟ اس پر شاہ رخ خان نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میں اس نام کے کسی شخص کو نہیں جانتا لیکن میری نانی نے بچپن میں میرا نام عبدالرحمان رکھا تھا۔

دوران انٹرویو اداکار کا کہنا تھا کہ میرا یہ نام کہیں رجسٹرڈ نہیں ہوا تھا لیکن نانی چاہتی تھیں میرا نام یہ ہی رہے جو مجھے کافی عجیب لگا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ والد نے شاہ رخ نام رکھا تھا جو میری پہچان بنا۔

متعلقہ خبریں