کیا آپ اس بالی ووڈ اداکارہ کو پہچان سکتے ہیں؟

اکثر ٹی وی اسکرینوں پر جلوے بکھیرنے والے شوبز ستارے اپنے بچپن کی تصاویر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیتے ہیں ۔

ان فنکاروں کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو لیکن سب کے مداح تقریباً ایک جیسے ہی ہوتے ہیں اور اپنے پسندیدہ فنکار کی زندگی کے بارے جاننا چاہتے ہیں ایسے میں اداکاروں کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر آئے تو وہ وائرل ہوجاتی ہے ۔

گزشتہ روز بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جن میں ان کے بچپن کی ایک تصویر بھی شامل ہے جسے دیکھ کر انھیں پہچاننا کافی مشکل ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بلیک اینڈ وائٹ تصاویر میری فیوریٹ ہیں۔

متعلقہ خبریں