کیا آپ اس لڑکے کو پہچان سکتے ہیں

جاری کی گئی تصویر

انگریزی ویب سائٹ الومی ایبل نے ایک ایسی تصویر جاری کی ہے جس کے بارے میں ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ اس تصویر میں القاعدہ تنظیم کے بانی اور سابق سربراہ اسامہ بن لادن اپنے بچپن کی عمر میں موجود ہیں۔

یقینا داڑھی اور عمامے (پگڑی) کے بغیر لڑکپن کی عمر میں اسامہ کو پہچاننا ممکن نہیں تاہم ویب سائٹ کے مطابق یہ القاعدہ کے سابق سربراہ ہیں۔

ویب سائٹ نے مذکورہ تصویر کو دنیا بھر کی مشہور شخصیات کی نادر و نایاب تصاویر کے ایک برے مجموعے کے ضمن میں جاری کیا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق بن لادن کی یہ تصویر 1970ء میں لی گئی جب وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ وہاں چھٹیاں گزارنے کے لیے گئے ہوئے تھے۔ تصویر میں وہ ایک گروپ فوٹو میں دیگر افراد کے ساتھ مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ خیال ہے کہ یہ افراد ان کے خاندان کے ہیں۔

ویب سائٹ نے بن لادن کے ساتھ موجود دیگر افراد یا بن لادن کی عمر کے حوالے سے کوئی تفصیل پیش نہیں کی۔

واضح رہے کہ سال2011ء میں یکم اور 2 مئی کی درمیانی شب ایبٹ آباد میں رہائشی کمپاؤنڈ پر امریکی فضائی حملے میں اسامہ بن لادن جاں بحق ہو گئے تھے۔