کیا آپ پہچان سکتےہیں یہ کس اداکار کا بچپن ہے؟

اکثر ٹی وی اسکرینوں پر جلوے بکھیرنے والے شوبز ستارے اپنے بچپن کی تصاویر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیتے ہیں ۔

اداکار نور حسن نے اپنے بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

نور حسن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ چیزیں کبھی تبدیل نہیں ہوتیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار نے تین مختلف انداز کے ساتھ بچپن اور آج کی تصاویر کا موازنہ کیا۔

انسان کی زندگی کا سب سے سنہرا دوراس کا بچپن ہوتا ہے کیونکہ کوئی بھی زندگی پرکتنی ہی کامیابیاں کیوں نہ حاصل کرلے لیکن بچپن کی حسین یادیں بھلائے نہیں بھولتیں۔

متعلقہ خبریں