کیا آپ پہچان سکتے ہیں یہ بچہ کون ہے؟

انسان کی زندگی کا سب سے سنہرا دوراس کا بچپن ہوتا ہے کیونکہ کوئی بھی زندگی پرکتنی ہی کامیابیاں کیوں نہ حاصل کرلے لیکن بچپن کی حسین یادیں بھلائے نہیں بھولتیں۔

اکثر ٹی وی اسکرینوں پر جلوے بکھیرنے والے شوبز ستارے اپنے بچپن کی تصاویر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیتے ہیں ۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی اداکار احمد علی بٹ نے اپنے بچن کی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں پہچاننا مشکل ہے ۔

اداکار نے بتایا کہ یہ تصویر ان کے اسکول کے زمانے کی ہے ۔

اس سے قبل اداکار احمد علی بٹ نے اپنی والدہ کی ساتویں برسی کے موقع پر ان کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے لکھا آپ آج کے دن ہمیں چھوڑ کر چلی گئی تھیں اور تب تک وہ پہلے جیسا وقت نہیں آسکتا جب تک میں آپ کو دوبارہ نہ دیکھ لوں، میں آپ کو ہر دن یاد کرتا ہوں ماں جان، اور بہت محبت کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں