کیا عاطف اسلم کے نئے گانے میں سجل علی نظر آئینگی؟

معروف اداکارہ سجل علی ممنکہ طور پر اور گلوکار عاطف اسلم کے آنے والے نئے گانے میں نظر آئینگی۔

سوشل میڈیا پر گردش خبروں کے مطابق گلوکارکے نئی آنے والی میوزک ویڈیو’رفتہ رفتہ‘ میں اداکارہ سجل علی بھی جلوہ گرہوں گی جبکہ یہ گانا پاکستان کے شمالی علاقے اسکردو میں شوٹ کیا جارہا ہے۔

تاہم عاطف اسلم اور سجل علی کی جانب سے اس حوالے سے وائرل ہونے والی رپورٹس کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ سجل علی بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو کی ویب سیریز ‘دھوپ کی دیوار’ میں اداکاری کررہی ہیں جو رواں ماہ جون میں ریلیز ہوگی۔

چند ماہ قبل اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف، گلوکار عاطف اسلم کے رومانوی گانے ’رات‘ میں نظر آئی تھیں جسے بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں