بالی وڈ کی ’کیٹ‘ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشال کے درمیان تعلقات کی خبریں کچھ عرصے سے گردش کر رہی ہیں۔
اگرچہ ابھی تک دونوں فلمی ستاروں نے اس خبر کی تصدیق تو نہیں کی لیکن اداکار ہرش وردھان کپور نے ضرور یہ انکشاف کیا ہے کہ کترینہ اور وکی ایک دوسرے کو ’ڈیٹ‘ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
ہرش وردھان کپور بالی وڈ کے سینیئر اداکار انیل کپور کے بیٹے اور سونم کپور کے بھائی ہیں۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق ہرش وردھان کپور حال ہی میں ایک زوم چیٹ شو ’بائے انوائیٹ اونلی‘ میں نظر آئے جہاں ان سے پوچھا گیا کہ ایک ایسے بالی وڈ کے ریلیشن شپ کی افواہ کے بارے میں بتائیں جو انہیں درست لگتی ہو۔
جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’وکی اور کترینہ ایک ساتھ ہیں، یہ سچ ہے۔‘ وکی نے یہ کہنے کے بعد جھٹ سے یہ بھی کہہ دیا کہ ’کیا میں یہ کہنے سے مشکل میں پھنسنے والا ہوں؟ مجھے نہیں معلوم۔ میرا خیال ہے کہ وہ اس حوالے سے کچھ چھپا نہیں رہے۔‘

کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشال نے اپنے تعلقات کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی تصدیق نہیں کی (فوٹو: فلم فیئر ڈاٹ کام)