کیا یہی مسجد اقصیٰ ہے؟

مسلمانوں کیلئے کعبۃ اللہ اور مسجد نبویؐ کے بعد تیسری مقدس ترین جگہ مسجد اقصیٰ ہے، یہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے میں واقع ہے، جس پر اسرائیل کا قبضہ ہے۔

بین الاقوامی میڈیا پر جب بھی مسجد اقصیٰ سے متعلق خبریں نشر ہوتی ہیں تو اس کے ساتھ شائع ہونیوالی تصاویر سنہری گنبد والی عمارت کی ہوتی ہیں، تاہم در حقیقت وہ مسجد اقصیٰ نہیں بلکہ قبۃ الصخرۃ ہے۔

مسجد اقصیٰ کی اصل عمارت صحن کے جنوبی حصے میں واقع ہے اور اس کا گنبد سرمئی رنگ کا ہے جبکہ قبۃ الصخرۃ صحن کے وسط میں ہے۔

مسجد اقصیٰ بیت المقدس میں ایک پہاڑ کے ٹیلے پر قائم ہے، اس کا کل احاطہ 40 ہزار 104 مربع میٹر ہے۔

متعلقہ خبریں