کینیڈا کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی،ایس او پیز جاری

PIA-1

فائل فوٹو

کینیڈین حکام کی جانب پی آئی اے کو دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی ہدایات موصول ہوگئی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ کینیڈا کے لیے پروازوں کی بحالی کے حوالےسے پی آئی اے نے ایس او پیز جاری کردیئےہیں۔ کینیڈا جانے والے مسافروں کو پرواز سے 72 گھنٹے قبل کرونا ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا۔ کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی طور ساتھ رکھنے کی شرط عائد  کی گئی ہے۔5 سال کے بچوں اور اس سے زائد عمر کے مسافروں کے لیے کرونا وائرس ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مسافروں کو پرواز سے قبل آرئیوکین موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اپنی تفصیلات جمع کرانا ہونگی۔ کینیڈا جانے کے لیے طیارے میں بیٹھنے سے قبل مسافروں کا معائنہ پی آئی اے کے ڈاکٹر کرینگے۔ روانگی کے وقت کرونا وائرس کی علامت کی صورت متعلقہ مسافر کو آف لوڈ کیا جائے گا۔

اس سے قبل پی آئی اے نے پروازیں کوویڈ کی پابندیوں کے باعث صرف کارگو تک محدود کردی تھیں۔ 22 جون سے پی آئی اے کی پرواز براہ راست مسافروں لے کر کینیڈا جاسکے گی۔ کینیڈین حکام نے پی آئی اے کی وضع کردہ ایس او پیز پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اس سلسلے میں پی ائی اے پہلے مرحلے میں ہفتہ وار 3 پروازیں اتوار سے شروع کرے گا۔ دوسرے مرحلے میں پاکستان سے کینیڈا کا آپریشن مکمل طور پر بحال کردیا جائے گا۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ یہ پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی۔ پروازوں کے لیے بکنگ کھول دی گئی ہے اور مسافرباآسانی نشستیں حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں