کینیڈا: ہیٹ ویو کاشکار، درجہ حرارت49.5 ڈگری ریکارڈ

فوٹو: سی این این

کينيڈا کےصوبے برٹش کولمبيا ميں ہيٹ ویو کے باعث مرنے والے افراد کی تعداد 233 ہوگئی۔ درجہ حرارت 49 ڈگری سينٹی گريڈ سےتجاوز کرگیا۔

کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا میں 49 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ہے۔ کینیڈا کے ماہر امور موسمیات ڈیوڈ فلپ نے کہا کہ یہ صحرائی گرمی ہے جو بہت ہی خشک اور گرم ہے۔

دوسری جانب کینیڈین شہر وینکوور میں حکام نے سڑکوں کے کنارے عارضی فوارے اور نمی پیدا کرنے والے مراکز قائم کیے ہیں جبکہ جنگلوں اور فشریز کے محکموں کو ممکنہ طور پر آگ لگنے کے واقعات کے بارے خبردار کردیا گیا ہے۔

کینیڈا کی کئی ریاستوں میں شدید گرمی کے باعث ساحلوں اور سوئمنگ پولز میں عوام کا رش بڑھ گیا ہے اور ہنگامی امداد کے دفاتر میں کالز کی بھرمار ہے جہاں لوگوں نے ایمبولینسز کے پہنچنے میں تاخیر کی شکایات کیں۔

محکمہ موسمیات کینیڈا نے برٹش کولمبیا، البرٹا، مینیٹوبا، یوکون اور شمال مغربی علاقوں کے لیے انتباہ جاری کیا ہے کہ جہاں گرمی کی طویل، پورا ہفتہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ جمعے کے روز کینیڈا میں شدید گرمی باعث ایک روز 65ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔