کیوی ٹیم کےدورہ پاکستان کاامکان، 2003کادورہ کیوں اہم تھا

ٹی20 ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے کیوی ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان ظاہر کردیا۔

نيوزی لينڈ کرکٹ بورڈ کے چيف ايگزيکٹو ڈيوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے ساتھ مل کر دورے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں، گورنمنٹ کی ایجنسیز کے ساتھ رابطے میں ہیں اب تک سب اچھا ہے، ہمیں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے یقین دہانی بھی کرائی جا رہی ہے۔

کيوی بورڈ کے سربراہ نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کےساتھ معاملات ٹھيک رہے تو ہم پاکستان کا دورہ کريں گے۔

واضح رہے کہ ستمبر اکتوبر میں پاکستان اور نیوزی لینڈ نے وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 برسوں کے بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

اس سے قبل نيوزی لينڈ کرکٹ ٹیم نے آخری بار سن 2003 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ جس میں 5 ون ڈے میچز کھیلے گئے تھے، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو اس دورے میں 0-5 سے شکست دی تھی۔

دورہ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت انضام الحق کررہے تھے، یاسر حمید دورے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے جبکہ محمد سمیع نے سیریز میں 8 وکٹیں حاصل کیں تھی۔

متعلقہ خبریں

کیوی ٹیم، دورہ پاکستان، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، ٹی20 ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ