
فائل فوٹو
کرونا کیسز میں کمی کے ساتھ ہی کیٹیگری سی ممالک کی تعداد بھی کم کرکے 26 کر دی گئی جبکہ جون میں کیٹیگری سی ممالک سے تمام پاکستانیوں کو وطن واپسی کی اجازت ہوگی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سی کیٹیگری ممالک کی نئی فہرست جاری کر دی گئی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق کیٹیگری سی ممالک کی تعداد 38 سے کم کرکے 26 کردی گئی ہے تاہم بھارت، بنگلہ دیش، ایران، عراق، جنوبی افریقہ اور دیگر ممالک سی کیٹگری شامل ہیں۔
جون میں کیٹیگری سی ممالک سے تمام پاکستانی واپس آ سکیں گے البتہ وطن واپسی پر کرونا ٹیسٹ اور قرنطینہ سمیت دیگر ایس او پیز پرعمل کرنا ہوگا۔
پاکستان کاسی کیٹیگری لسٹ میں مزید ممالک کی شمولیت کافیصلہ
کیٹیگری سی ممالک سے غیر ملکی مسافروں کی آمد این سی او سی کی اجازت سے مشروط ہے۔
واضح رہے کہ 23 مئی کو پاکستان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان آنے والے مسافروں کی سی کیٹیگری لسٹ میں مزید ممالک کی شمولیت کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان نے کرونا کیسز کی شرح میں کمی کے بعد ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں بھی نرمی کر دی ہے جبکہ تعلیمی سرگرمیوں کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔
متعلقہ خبریں