مقامی افراد نے پانچ افراد کو زندہ نکال لیا گیا
گجرات کے قريب دريائے چناب ميں کشتی الٹ گئی، حادثے ميں 2 لڑکياں اور ایک بچی جاں بحق ہوگئی، مقامی افراد نے 5 افراد کو زندہ نکال ليا۔
ریسکیو کے مطابق مقامی افراد کشتی پر دریا پار کررہے تھے کہ وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے کشتی الٹ گئی اور سوار 8 افراد ڈوب گئے، جن ميں 5 افراد کو بچاليا گيا۔
واقعے میں دو لڑکیوں 13 سالہ ندا اور 20 سالہ سدرہ کے علاوہ ایک بچی بھی جاں بحق ہوگئیں، جن کی لاشيں نکال لی گئيں۔
متعلقہ خبریں