گلوکارہ شریا گھوشال بیٹے کی ماں بن گئیں

معروف بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔

گلوکارہ شریا گھوشال نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔

گلوکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ بیٹے کی پیدائش پر جو جذبات ہیں ایسا پہلے کبھی محسوس نہیں ہوا جبکہ ان کا پورا خاندان بھی خوش ہے۔

انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ شریا اور شلادتیا کی شادی 2015 میں ہوئی تھی جبکہ رواں برس مارچ میں حاملہ ہونے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں