گلگت بلتستان کاخوبصورت گانچھےاسٹیڈیم نظرکرم کامنتظر

فوٹو: وکی پیڈیا

گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے کے بلند و بالا پہاڑوں کی بیج میں موجود خوبصورت کرکٹ گراؤنڈ پی سی بی کی نظرکرم کا منتظر ہے۔

سياحت اور تاريخی مقامات کی پہچانسمجھے جانے والے گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے کا کرکٹ گراؤنڈ اسپورٹس ايونٹ کے انعقاد کيليے موزوں جگہ سمجھی جاتی ہے تاہم گراؤنڈ اب بھی پی سی بی کی نظروں سے اوجھل ہے۔

مقامی پروفیسر نے حکام سے گزارش کی ہے کہ پی ايس ايل کے کچھ ميچ يہاں کرائے جائيں تاکہ اس سے يہاں سياحت ميں مزيد اضافہ ہوسکے۔

مقامی نوجوان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ يہاں تھوڑی توجہ دے تو گلگت بلتستان میں انٹرنیشنل معیار کے تحت یہ گراؤنڈ بن سکتے ہیں جبکہ یہاں  ڈوميسٹک نيشنل اور انٹرنيشنل ليول کے ميچز کا انعقاد بھی کیا جاسکتا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ضلع گانچھے میں موجود گراؤنڈ پی ایس ایل میچز کرانے کی بہترین جگہ تھی اور یہاں کرونا کيسز بھی نہ ہونے کے برابر ہيں۔