گلیشیئرز پر درجہ حرارت بڑھنے سے آبی ذخائر میں اضافہ

Mangla Dam

فوٹو: اے ایف پی

گلیشیئرز پر درجہ حرارت بڑھنے سے تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

ارسا حکام کے مطابق یکم جولائی کو ڈیم میں پانی کی سطح 1430 فٹ تھی جبکہ آج 4جولائی کو تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1435 فٹ سے بھی زائد ہے۔

تربیلا ڈیم کے لیول میں 3 روز کے دوران 5 فٹ پانی کا اضافہ ہوا ہے۔

منگلا میں بھی پانی کی سطح میں ڈیڑھ فٹ اضافہ ہونے سے پانی کی سطح 1153 سے بڑھ کر 1154.5 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل آبی ذخائر میں کمی کے باعث تربیلا ڈیم سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی کم ہونے سے ڈیم کے 17 میں سے 13یونٹس بند ہوگئے تھے۔