گلیڈی ایٹرز کا یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 134 رنز کاہدف

پاکستان سپگ لیگ 6 کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف دیا ہے، جیک ویدرلیڈ 43 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان سپر لیگ 6 کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد پاکستان سے متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا ہے۔

ابوظہبی میں پی ایس ایل 6 کے 18 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ابوظہبی میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کا آغاز بہتر رہا تاہم وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں صرف 133 رنز ہی بناسکی۔

اوپنر عثمان خان 14 اور فاف ڈو پلیسی 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جیک ویدرلیڈ 43 اور اعظم خان 26 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، سرفراز احمد 2، آندرے رسل 13، محمد نواز 4، جیک ولڈرمتھ 9، خرم شہزاد ایک اور زاہد محمود بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد وسیم، محمد موسیٰ اور حسن علی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عاکف جاوید اور شاداب خان نے ایک ایک شکار کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے ٹیم کو بیٹنگ میں تسلسل لانا ہوگا، کھلاڑی بولنگ میں اچھا پرفارم کررہے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد ہرميچ جيتنا ہے، کوشش کرينگے اچھی کرکٹ کھيليں، بولنگ اور فيلڈنگ اچھی کرنا پڑے گی، آندرے رسل کے ٹيم ميں آنے سے فائدہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں