گوادر اسٹيڈيم میں ٹی10لیگ کرانےکا اعلان

فوٹو: آئی سی سی

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے رواں سال گوادر اسٹيڈيم ميں انٹرنیشنل ٹی10 لیگ کرانے کا اعلان کردیا۔

بلوچستان حکومت کے سيکريٹری اسپورٹس عمران گچکی کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال کی خواہش پر ٹی20 ورلڈکپ کے فوری بعد ٹی10 ليگ کا ميلہ سجايا جائے گا جس میں ہمسائے ممالک کے پليئرز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

عمران گچکی کا کہنا تھا کہ ٹی10 لیگ سے بلوچستان کے نوجوان کرکٹرز کو سیکھنے کا موقع ملےگا۔

ٹی10 لیگ کے میچز گوادر کے خوبصورت اسٹیڈیم میں نومبر کے آخری ہفتے میں کرائے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل انٹرنيشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی تصاوير اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شيئر کرکے چيلنج ديا تھا کہ اس سے خوبصورت گراؤنڈ اگر کہيں ہے تو ہميں دکھائيں۔

گوادر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا دوستانہ میچ کا انعقاد رواں سال فروری میں کرایا گیا تھا۔