گوادر کےبعد ضلع نگر کا کرکٹ گراؤنڈ توجہ کا مرکز

فوٹو: ٹوئٹر

ضلع نگر کا کرکٹ گراؤنڈ بھی سوشل ميڈيا صارفين کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

ابھی گوادر کرکٹ اسٹيڈيم کی گونج ختم نہ ہوئی تھی کہ گلگت کے ضلع نگر ميں واقع ميدان نے دنيا کو اپنے سحر ميں جکڑ ليا ہے، سوشل ميڈيا پر صارفين ميں بےحد مقبول ضلع نگر کا کرکٹ گراؤنڈ ان دنوں برف سے ڈھکا ہوا ہے۔

ضلع نگر کرکٹ گراؤنڈ بلند و بالا چوٹی راکاپوشی کے دامن ميں واقع ہے، جو سياحوں کے ليے اپنے اندر بے پناہ کشش رکھتا ہے۔

سابق رکن گلگت بلتستان اسمبلی جاويد حسين پراميد ہيں کہ مستقبل ميں يہاں صرف پاکستانی کھلاڑی نہيں دنيائے کرکٹ کے بڑے نام بھی ايکشن ميں نظر آئيں گے

سوشل ميڈيا پر دنيا بھر سے پذيرائی ملنے کے بعد گلگت بلتستان حکومت نے اس ميدان کو سہوليات سے آراستہ کرکٹ اسٹيڈيم  بنانے کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں