گوجرانوالہ میں تاجر کے گھر ہونے والی دو کروڑ روپے کی مالیت کی چوری کا معمہ حل ہوگیا۔
پولیس کے مطابق تاجر کو لوٹنے والا اس کا قریبی دوست نکلا جس نے ڈرائیور کے ساتھ مل کر چوری کی۔
تاجر کے بيٹے کی 15 روز بعد شادی ہونی تھی اور گھر ميں زيورات اور نقد رقم کی موجودگی کا پتہ ہونے پر ملزمان نے واردات کی منصوبہ بندی کی۔ ملزمان 80 لاکھ روپے نقد اور 65 تولہ سونے کے زيورات چوری کرکے فرار ہوگئے تھے۔
پوليس نے موبائل فون لوکيشن کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرکے چوری کا مال برآمد کرليا۔
متعلقہ خبریں