گوجرانوالہ:پتنگ کی ڈورسے موٹرسائیکل سوارجاں بحق

فائل فوٹو

گوجرانوالہ میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں حق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ باغبانپورہ چوک میں پیش آیا۔ 30 سالہ صادق موٹر سائیکل پر ضروری کام سے جارہا تھا کہ اچانک گلے میں ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہوا۔

نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ نوجوان محلہ گورو نانک پورہ کا رہائشی تھا۔

واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں جمعہ اور اتوار کے روز سے پتنگ بازی سلسلہ جاری ہے، تاہم پولیس پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی میں ناکام رہی ہے۔

متعلقہ خبریں