گوجرانوالہ: بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے پر شوہر گرفتار

domestic-violence

فوٹو: آن لائن

گوجرانوالہ ميں پولیس نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے پر شوہر کو گرفتار کر لیا۔

متاثرہ خاتون نے شوہر کے خلاف تھانے ميں درخواست دی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ شوہر بیوی کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا اور جوتوں سے مارا جبکہ بیٹیاں اور ملازمہ بچانے کی کوشش کرتی رہیں۔

شوہر کا دعویٰ ہے کہ اسکی بیوی کا کوئی عاشق ہے اور اس وجہ سے بیوی کو مارا۔