گوجرانوالہ: خواجہ سراؤں کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ میں دو خواجہ سراؤں کے قتل کے الزام ميں دو ملزمان پکڑے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بارویں جماعت کا طالب علم اور دوسرا اس کا دوست ہے، جنہوں نے دوران تفتيش جرم کا اعتراف کرليا ہے۔ جس کے بعد ملزمان کو ريمانڈ کیلیے عدالت ميں پيش کيا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مقتولين کے محلے دار ہيں، قانون کی گرفت ميں آنے کے بعد ملزمان نے قتل کا جواز بھی پيش کيا۔

گوجرانوالہ: دو خواجہ سراؤں کو قتل کردیا گیا

دوسری جانب گوجرانوالہ میں دو روز قبل نامعلوم افراد نے 2 خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ جس پر خواجہ سراء ایسوسی ایشن نے احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی خواجہ سرا کمیونٹی کی بڑی تعداد تھانے پہنچی تھی اور ملزمان کی گرفتاری کیلیے احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔ جس پر پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلیے ایس پی سٹی کی قیادت میں ٹیم تشکیل دی تھی۔

متعلقہ خبریں