گورنر بلوچستان امان اللہ خان عہدے سے مستعفی

گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسین زئی سے دو ماہ قبل استعفیٰ طلب کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گورنر بلوچستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ سیاسی حالات کا تقاضا ہے کہ کسی نئے شخص کو گورنر مقرر کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ امان اللہ خان یاسین زئی کی کارکردگی پر کوئی منفی تاثر نہیں رکھتا ہوں، کرونا وائرس کی عالمی وباء کے پھیلاؤ کے باعث ملاقات نہیں ہورہی، اس لئے خط لکھ کر آپ کو آگاہ کررہا ہوں۔

مزید جانیے: وزیراعظم نےگورنر بلوچستان سےاستعفیٰ طلب کرلیا

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امان اللہ خان یاسین زئی کا استعفیٰ موصول ہونے پر نیا گورنر بلوچستان جلد تعینات کردیا جائے گا۔

عمران خان نے اقتدار سنبھالنے کے صرف 2 ماہ بعد اکتوبر 2018ء میں جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی کو گورنر بلوچستان تعینات کیا تھا۔

متعلقہ خبریں