گورنر سندھ کا نانگا پربت سے پاکستانی عوام کیلئےپیغام

بیرونی ممالک چھوڑیں گھومنے نانگا پربت آئیں

گورنر سندھ عمران اسماعیل راما جھیل نانگا پربت پہنچ گئے جہاں سے انہوں نے عوام کے لیے ایک وڈيو پيغام ميں انہیں اس خوبصورت مقام کا دورہ کرنے کی ترغیب دی۔

اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکا اور یورپ جاکر پیسے ضائع کرتے ہیں حالاں کہ پاکستان میں ہی اتنی خوبصورتی ہے۔عمران اسماعیل نے عوام سے کہا کہ اگر انہیں خوبصورتی اور قدرت کا حسین نظارہ کرنا ہو تو وہ نانگا پربت ضرور دیکھیں۔انہوں نے تمام پاکستانیوں کے علاوہ دنیا کے سیاحوں کو بھی پاکستان آنے اور نانگا پربت و دیگر حسین مقامات دیکھنے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ خبریں