گوگل کا مسلمانوں سے تعصبانہ رویہ پھر سامنے آگیا

فلسطینیوں کی مزاحمتی علامت کو دہشت گردی قرار دیدیا

سرچ انجن گوگل کا فلسطينيوں سے تعصب ايک بار پھر کھل کر سامنے آگيا جس نے اسرائيلی جارحيت کےخلاف مزاحمت کی علامت کفايہ کو دہشت گردوں کی نشانی قرار دے ديا۔

اگر آپ گوگل پر سرچ کريں کہ دہشت گرد سروں پر کيا پہنتے ہيں تو آپ کو کفايہ کی تصويريں دکھلائی جائیں گی۔گوگل جسے دہشت گردوں کی نشانی قرار دے رہا ہے وہ درحقيقت کفايہ ہے جو اسرائيلی جارحيت کے خلاف فلسطينيوں کی مزاحمت کا نشان ہے جسے اوڑھ کر دنيا بھر ميں فلسطينيوں سے اظہار يکجہتی کيا جاتا ہے۔يہ دوسرا موقع ہے کہ گوگل نے فلسطينيوں سے اپنی نفرت اور تعصب کا کھلم کھلا اظہار کيا ہے۔ اس سے پہلے گوگل ميپ پر فلسطين کا نقشہ ہی غائب کر ديا گيا تھا۔يہی نہيں غزہ پر بمباری کے وقت گوگل نے تصويروں کو دھندلا کرکے صیہونی مظالم چھپانے کی بھی بھرپور کوشش کی تھی اس تعصب اور نفرت انگيز رويے پر دنيا بھر ميں گوگل کو تنقيد کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں