
فوٹو: ڈبیو ڈبیو ایف پاکستان
سندھ میں گڈو بیراج کے دروازے پر پھنسی چتکبری جنگلی بلی کو بحفاظت نکال کر دوبارہ چھوڑ دیا گیا۔
چتکبری جنگلی بلی کے لیے ریسکیو آپریشن کشمور کے قریب کیا گیا۔
محکمہ سندھ وائلڈ لائف نے ٹویٹر پر بتایا کہ چتکبری جنگلی بلی بالکل صحت مند اور توانا تھی جسے دوبارہ چھوڑ دیا گیا ہے۔
سے خوفزدہ نہیں ہوتی اور کم رفتار سے بہنے والے پانی میں بآسانی تیر سکتی ہے۔ یہ بلی مچھلی، خشکی و پانی میں رہنے والے جانور، رینگنے والے جانور، پرندے، چھوٹے چوہے اور کیڑے مکوڑے کھاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پچھلے دو سالوں میں محکمہ کی جانب سے تیسرے جانور کو ریسکیو کیا گیا ہے۔