گھربکنے سےبچانے کیلئےخاتون نےشوہرکےہاتھوں جان گنوا دی

Police

.گھر بيچنے سے منع کرنے پرلاہورکے علاقےکاہنہ میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو زندہ جلادیا
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے فرانزک لیبارٹری شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں تاہم یہ واقعہ کوئی حادثہ نہیں لگتا بلکہ ایک قتل کی واردات ہے۔
ورثاء کا کہنا ہے کہ مقتولہ نائلہ کا شوہر زبیر گھر فروخت کرنا چاہتا تھا لیکن وہ منع کر رہی تھیں جس پر ایک دن اس نے انہیں کو زندہ جلا دیا۔
مقتولہ کے ورثاء نے مزید بتایا کہ دونوں کی شادی 12 سال قبل ہوئی تھی تاہم کچھ عرصے سے زبیر اپنی بیوی پر تشدد کیا کرتا تھا۔

متعلقہ خبریں