گھر سے نکالی گئی بوڑھی ماں گلی میں دم توڑ گئی

ملزم بیٹے کو جیل بھیج دیا گیا

Your browser does not support the video tag.

پشاور میں بیٹے نے بوڑھی ماں کو گھر سے نکال دیا، جس کے بعد اس بے یار و مددگار خاتون نے گلی میں سسکتے بلکتے دم توڑ دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس سے پتہ چلا کہ گل بہار کے علاقے میں ایک شخص نے اپنی ماں کو گھر سے نکال دیا۔

دو روز قبل اس خاتون کا گلی میں ہی انتقال ہوگیا جس پر والدین ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

بعد ازاں ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

صوبائی حکومت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوئری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں