
تصویر: انسٹاگرام/ہانیہ عامر
اداکارہ ہانیہ عامرکا ماننا ہےکہ یہ سوچنا غلط ہے کہ لوگ سوشل میڈیا پر فلسطین کے بارے میں بات کرکے کوئی تبدیلی نہیں لاسکتے۔
پیرکو انسٹا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا “مجھے اس بات پر بے بسی اور شرمندگی محسوس ہوتی ہے کہ میں یہاں بیٹھ کرآرام دہ اور پرسکون زندگی گزار رہی ہوں جبکہ لوگ مر رہے ہیں اور ان پر بمباری کی جارہی ہے۔”
ہانیہ نے سوشل میڈیا پر عید منانے کی تصاویرشیئرکرنے اورفلسطین میں اسرائیل کے مظالم کےحوالے سے بات نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ یہ نہیں چاہتیں کہ لوگ معمول کے مطابق اپنی زندگی گزارنا چھوڑیں ، اور فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر ایک یا دو پوسٹس لوگوں کے سوشل میڈیا پر اثرانداز نہیں ہوں گی۔
ہانیہ نے کہا کہ ”بہت سارے انفلوئنسرز اوراداکار ہیں ، میری بیوقوفانہ ویڈیوز پر بھی لاکھوں میں ویوز آجاتے ہیں، کیا ہم اپنا اثر و رسوخ صحیح چیز کے لئے استعمال کرسکتے ہیں؟”۔
اس سے قبل اداکارہ زارا نورعباس بھی عید کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناچکی ہیں۔
انسٹااسٹوریزمیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ غزہ اور فلسطین کی صورتحال کے بارے میں بات کررہے تھے، اس کا کیا ہوا؟ وہ عید کے تینوں دن اپنی تصاویر شیئرکررہے ہیں۔ اگر آپ واقعی ان معصوم لوگوں کی حالت پر غمگین ہیں تو سوشل میڈیا پر اس طرح عید منانے کے انداز کو تبدیل کریں۔
الجزیرہ کے مطابق ایک ہفتے میں غزہ میں 58 بچوں سمیت 192 فلسطینی جان سے جاچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں