
تصویر: ہانیہ عامر/انسٹاگرام
اداکارہ ہانیہ عامر کا شمار بھی انہی مشروف شخصیات میں سے ہے جو عوام سے کرونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کررہی ہیں لیکن خود تقریبات میں شریک ہو کر انہی اصولوں کی دھجیاں اڑا رہی ہیں۔
ہانیہ نے پاکستان میں کرونا کی تیسری تشویشناک لہر کے پیش نظر عوام سے احتیاط کی اپیل کی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر کسی ٹور کے دوران لی جانے والی تصویر شیئرکی جس میں وہ ماسک لگائے کھڑی ہیں۔
انہوں نے کیپشن میں لکھا ” اپنے آپ کو محفوظ رکھیں، ماسک پہنیں اور گھرپررہیں۔ اپنے لیے اور اپنے پیاروں کیلئے احتیاط کریں ”۔
اس پوسٹ کو جہاں بیشتر فالوورزنے لائک کیا وہیں متعدد ایسے بھی تھے جنہوں نے طنزکیا کہ خود گھر سے باہر گھوم رہی ہیں اور ہمیں گھروں میں رہنے کا کہہ رہی ہیں۔ ہانیہ کو حال ہی میں پروڈیوسرشازیہ روف کے گھر پرمومن ثاقب، دانیال ظفر ، دنانیر سمیت دیگر کے ساتھ انسٹااسٹوریزمیں شیئرکی جانے والی ویڈیوز کے باعث بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
ہانیہ نے دوستوں کے ساتھ سڑک پرکھیلنے اور جوس کیلئے باہرجانے کی ویڈیوز بھی شیئرکی تھیں جنہیں ذہن میں رکھتے ہوئے انسٹاصارفین نے کہا کہ ایس او پیز کے بارے میں تبلیغ اس وقت کریں جب خود ان کی پیروی کر رہی ہوں اور بار بار “جوس لینے” اور “دوستوں کے ساتھ آّوٹنگ ” کے لئے گھر سے نکلنا چھوڑ دیں ”۔
گزشتہ ہفتے ثروت گیلانی کے شوہرڈاکٹرفہد مرزا کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پران کے گھر منعقد کی جانے والی محفل قوالی میں شریک منشاء پاشا، شہریار منور، فریح الطاف ودیگر لہ تصاویر وائرل ہونے کے بعد سےسوشل میڈیا صارفین شوبز شخصیات کو اس غیرذمہ داری پر تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
فہد مرزا سے قبل سے ایمن خان نے منیب بٹ کی سالگرہ میں سیلبرٹیزکو مدعوکیا تھا جبکہ حال ہی میں مومل شیخ نے بھی اپنے گھر پر ” گیم نائٹ ”کا اہتمام کیا تھا ۔
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار696 کیسز اور 146 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
متعلقہ خبریں