ہاکی اولمپیئن نوید عالم انتقال کرگئے

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق فل بیک نوید عالم کینسر کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔

ان کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ نوید عالم لاہور کے اسپتال میں کئی روز سے زیرعلاج تھے اور پیر کی رات ان کی کیموتھراپی بھی ہوئی تھی۔ گذشتہ ہفتے سندھ حکومت نے نوید عالم کے علاج کے لیے 40 لاکھ روپے کی رقم دینے کا اعلان کیا تھا۔

نوید عالم 1994 کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا حصہ بھی تھے۔ نوید عالم پاکستان ہاکی فیڈریشن میں بھی خدمات سر انجام دیتے رہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ اور صدر خالد کھوکھر نے نوید عالم کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ آصف باجوہ نے کہا ہے کہ نوید عالم کے انتقال کا سن کر افسوس ہوا۔ نوید عالم کی ہاکی میں خدمات کسی سے چھپی نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں