ہرارے ٹیسٹ: پاکستان کی اننگز510رنز پرڈیکلیئر، زمبابوے کے4وکٹ پر52رنز

پاکستان نے زمبابوے کیخلاف پہلی اننگز 510 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی، عابد علی نے ناقابل شکست 215 رنز بنائے، نعمان علی 3 رنز کی کمی سے کیریئر کی پہلی سنچری مکمل نہ کرسکے۔ زمبابوے کے 52 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

ہرارے ٹيسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے نامکمل اننگز 4 آؤٹ 268 رنز سے شروع کی تو عابد علی نے ايک اينڈ سنبھالے رکھا، ساجد خان 20، محمد رضوان 21 اور حسن علی کھاتہ کھولے بغير پويلين لوٹے۔

آٹھويں وکٹ کيلئے عابد علی اور نعمان علی کے درمیان 169 رنز کی شراکت قائم ہوئی، عابد علی نے شاندار بيٹنگ کرتے ہوئے کيرئير کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کی تاہم نعمان علی صرف 3 رنز کی کمی سے کیریئر کی پہلی سنچری مکمل نہ کرسکے۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے اننگز 510 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔ جواب میں زمبابوین ٹیم نے دن کے اختتام تک 4 وکٹ پر 52 رنز بنائے۔ تابش گوہر، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور ساجد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں