ہرنائی: کوئلے کی کان میں حادثہ، ایک مزدور جاں بحق

فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔

لیویز کے مطابق ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں واقع ایک کوئلے کی کان میں حادثہ پیش آیا، جہاں مٹی کا تودہ گرنے سے کام میں مصروف ایک کان کن دب گیا۔

مزدور کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کیا گیا تاہم وہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا، واقعے کے بعد لاش کو نکال کر رورل ہیلتھ سینٹر شاہرگ منتقل کردیا گیا۔

لیویز کے مطابق متوفی کی شناخت گل ولد عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق افغانستان سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دکی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرگئی، 4مزدورجاں بحق

واضح رہے کہ 21 ستمبر کو بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی ایک کان میں حادثے کے دوران 4 کان کن جاں بحق ہوگئے تھے۔

پاکستان میں کوئلے اور دیگر معدنیات کی کانوں میں حفاظتی و امدادی انتظامات کی کمی کے باعث حادثات میں ہر سال درجنوں افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔

تازہ ترین

سول ایوی ایشن اتھارٹی کاپی آئی اےکوٹف ٹائم دینےکا فیصلہ
برطانیہ میں سابق پاکستانی ہائی کمشنر واجدشمس الحسن انتقال کرگئے
افغانستان میں 64 کے آئین کاعارضی نفاذ متوقع
ملتان:50سالہ الیکٹریکل انجینئر بریانی فروخت کرنےپرمجبور