خانپور پولیس نے کرش پلانٹ کے مالک کو گرفتار کرلیا
ہری پور کے علاقہ خان پور ميں پہاڑی تودہ گرنے سے دب کر 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
خان پور ميں ٹرکوں ميں پتھر لوڈ کيے جا رہے تھے کہ اچانک پہاڑی تودہ گر گيا، ملبے تلے دب کر 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ ريسکيو اہلکاروں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کرديا۔
پہاڑی تودہ گرنے کے وقت کی سي سی ٹی وی فوٹيج بھی منظر عام پر آگئی۔
کرش پلانٹ حکام کی جانب سے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی موجودگی میں ملازمین کی تعداد مکمل ہونے کی یقین دہانی کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن ختم کر دیا گیا۔
کريش مشين کے مالک کے خلاف تھانہ خان پور ميں مقدمہ درج کرکے گرفتار کر ليا گيا۔
متعلقہ خبریں