ہمارے تین ایم پی ایز لاپتہ ہیں، خرم شیرزمان

اہلخانہ بھی پریشان ہی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تین ایم پی ایز کو کراچی سے اغواء کرلیا گیا۔

سماء ٹی وی کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے تینوں اراکین گزشتہ روز ان کے ہمراہ تھے تاہم اب ان سے رابطہ بلکل منقطع ہوگیا ہے۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ تینون اراکین کے موبائل کی آخری لوکیشن خیابان سے شمشیر ہے جبکہ تینوں ایم پی ایز کے اہلخانہ بھی پریشان ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے اعلیٰ پولیس حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ کریم بخش گبول نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ان پر پیپلزپارٹی کی جانب سے ڈرایا، دھمکایا اور دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ رہنماء پی ٹی آئی نے بتایا کہ اغواء یا مسنگ ہونے والے اراکین میں اسلم ابڑو، شہریارشر، کریم بخش گبول ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اسلم ابڑو، شہریارشر اور کریم بخش گبول کے فون تاحال بند ہیں، خرم شیر زمان نے کہا کہ تینوں اراکین کے غائب ہونے کا فائدہ پیپلزپارٹی کو ہوگا۔

خرم شیر زمان نے سندھ حکومت پر الزام عائد کیا کہ ہمارے ایم پی ایز کی 2روز قبل سیکورٹی ودڈرا کردی گئی تھی جبکہ انھوں نے ساتھ ہی اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ اپوزیشن اتحادی جماعتوں کے ہمراہ 5سیٹیں نکال لےگی۔

متعلقہ خبریں