ہمسائےنے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

Lahore girl murdered

لاہور کے علاقے شفیق آباد ميں آٹے کی چکی لگانے پر ہمسائے نے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آٹے کی چکی لگانے پر ہمسائے فائرنگ کرکے 22سالہ عمر کو قتل کردیا، ہمسائے کی فائرنگ سے مقتول کی والدہ، بھائی اور راہگیر خاتون زخمی ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم شفاقت عرف لالوگجر چکی پر آیا ، پہلے تلخ کلامی ہوئی اور چند لمحوں میں اس نے پستول نکال کر فائرنگ کردی۔ جس سے عمر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی والدہ خورشید، بھائی عثمان اور راہگیر خاتون زخمی ہوگئے۔

ایس ایچ او مقصود گجر کا کہنا ہے کہ مقتول کی والدہ اور بھائی کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں میو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں