ہنگامہ آرائی میں ملوث7ارکان کےقومی اسمبلی میں داخلےپر پابندی ختم

National Assembly

فائل فوٹو

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے ہنگامہ آرائی میں ملوث 7ارکان کے ایوان میں داخلے پر پابندی ختم کر دی۔

اسمبلی سیکریٹریٹ اور سیکیورٹی عملے کو پابندی کے خاتمے سے آگاہ کر دیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گزشتہ روز 7ارکان پر پابندی لگائی تھی جن میں حکومتی جماعت تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کے 3، 3 ارکان جبکہ پیپلزپارٹی کا ایک رکن شامل تھا۔

اسپیکر کی جانب سے کارروائی تحریک انصاف کے علی نواز اعوان، عبدالمجید، فہیم خان، ن لیگ کے شیخ روحیل اصغر، علی گوہر خان، چوہدری حامد حمید اور پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ کے خلاف کی گئی تھی۔

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، 7ارکین کے داخلے پر پابندی

واضح رہے کہ منگل 15جون کو بجٹ سے متعلق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھا جس پر دونوں طرف سے ایک دوسرے پر بجٹ کاپیاں پھینکی گئیں۔

ایوان میں ہنگامہ آرائی کے دوران پی ٹی آئی رکن اسمبلی ملیکہ بخاری اور سیکیورٹی اہل کار زخمی ہوگیا تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ارکان کو اپوزیشن لیڈر کے دوران اپنی اپنی سیٹوں پر بیٹھنے کی بار بار تلقین کرتے رہے مگر اراکین نے ایک نہ سنی۔ شہباز شریف کی تقریر کے دوران حکومتی نشستوں سے مسلسل ٹی ٹی کے نعرے لگائے جاتے رہے۔

متعلقہ خبریں