ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں مہمان ٹیم نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور قومی ٹیم کو صرف 144 رنز تک محدود رکھا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے پریٹوریس نے 5 شکار کیے جبکہ پہلوائیو اور تبریز شمسی ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے۔

پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور بابر اعظم نے کیا تاہم صرف 5 رنز پر بابر پریٹوریس کا شکار بنے۔ نوجوان بلے باز حیدر علی 10، حسین طلعت3، افتخار احمد 20، خوشدل شاہ15 جبکہ فہیم اشرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسرا ٹی20: جنوبی افریقہ کو جیت کیلیے145 رنز کا ہدف

قومی ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ محمد نواز اور عثمان قادر نے ایک ایک کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دوسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ کی کامیابی کے بعد تین میچوں پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں