کرایوں میں دوگنا اضافہ
عید پر گھروں کو نہ جانے والے پردیسیوں کو ہوٹلوں اور ٹیکسی والوں نے لوٹنا شروع کردیا۔
ملک میں لاک ڈاؤن اور سفری پابندیوں کے باعث بہت سے پردیسی عید منانے اپنے آبائی علاقوں کا رخ نہ کرسکے تو ہوٹلوں اور میں رہائش اختیار کی تاہم عید کے دنوں میں کرایوں میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا جبکہ کھانے معمول سے مہنگے خرید کرکھانے پر مجبور ہیں۔
پردیسیوں کا کہنا ہے کہ عیدالفطر اور ملک میں لاک ڈاؤن کے باعث جو ہوٹلز کھلے ہیں زیادہ پیسے چارج کررہے ہیں جس کےباعث عید بہت مشکل گزر رہی ہے۔
پردیسیوں نے شکوہ کیا کہ جہاں پر پندرہ روپے بنتے ہیں ٹیکسی والے وہاں 200، 200روپےوصول کررہے ہیں، غریب بندہ کہاں سے دے گا۔ کئی بار سڑکوں پر لفٹ کا انتظار کرتے ہیں اور لفٹ نہ ملے تو دور دور سے پیدل ہوٹلز تک آنا پڑتا ہے۔
متعلقہ خبریں