ہٹلرکی تعریف پر فلسطینی خاتون صحافی کیخلاف تحقیقات

فوٹو: نیویارک ٹائمز

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے فلسطین میں اپنی صحافی کی ٹویٹ پر تحقیقات شروع کردیں۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں بی بی سی سے وابستہ فلسطینی صحافی تالا حلاوہ نے 2014 میں ایک ٹویٹ کی تھی جس میں انہوں نے ’ہٹلر صحیح تھا‘ کے الفاظوں کا استعمال ہیش ٹیگ کے ساتھ کیا تھا۔

خاتون صحافی تالا حلاوہ کی ٹویٹ پر برطانوی نشریاتی ادارہ اس وقت تحقیقات کررہا ہے جبکہ غزہ میں اسرائیل کی بمباری کے نتجے میں 200سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 80سے زائد بچے اور خواتین شامل ہیں۔

BBC investigating journalist who wrote 'Hitler was right' | Jewish News

دوسری جانب تالا حلاوہ نے یہ ٹویٹ 2014 میں تھی تاہم وہ اس وقت بی بی سی کے ساتھ منسلک نہیں تھیں۔

تالا حلاوہ نے 2014 کی اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’اسرائیل، ہٹلر سے بڑا نازی ہے! اوہ ہٹلر صحیح تھا۔ اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) جہنم میں جاؤ۔ غزہ کے لیے دعا کریں‘۔

اسرائیلی حملے میں تباہ میڈیابلڈنگ کامالک عالمی عدالت پہنچ گیا

خاتون صحافی بی بی سی میں فلسطین کی ماہر کے طور پر کام کرتی ہیں۔

بی بی سی کی صحافی نے غزہ میں حالیہ کشیدگی کی کوریج کی ہے اور انہوں نے فلسطین پر امریکی ماڈل بیلا حدید کی پوزیشن پر مضمون بھی لکھا ہے۔

AP reporters protest firing of Emily Wilder for criticising Israeli govt - ARY NEWS

فوٹو: ایمیلی وائلڈر

تالا حلاوہ کی ٹویٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند روز پہلے ایسوسی ایٹڈ پریس نے سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر ایمیلی وائلڈر کو نوکری سے برخاست کردیا تھا۔

ایمیلی وائلڈر نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے فلسطین اور اسرائیل درمیان حالیہ کشیدگی میں فلسطینیوں اور غزہ میں رہنے والوں کے ساتھ یکجہتی کی ٹویٹس کی تھیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نےفلسطینیوں کیخلاف بربریت کااصل مقصد بتادیا

یاد رہے کہ اسرائیل نے غزہ میں کثیر المنزلہ عمارت کو بمباری کرکے تباہ کردیا تھا جس میں اے پی اور الجزیرہ سمیت دیگر بین الاقوامی میڈیا گروپس کے دفاتر موجود تھے۔

غزہ میں فضائی حملے میں تباہ ہونیوالی میڈیا بلڈنگ کا مالک اسرائیل کیخلاف مقدمہ لے کر عالمی عدالتِ انصاف پہنچ گیا ہے، اسرائیلی حملے میں تباہ ہونیوالی میڈیا بلڈنگ کے مالک کا کہنا ہے کہ عمارت پر حملہ جنگی جرم ہے، جس کے بارے میں اسرائیل تاحال جواز پیش نہیں کرسکا۔

متعلقہ خبریں