
فائل فوٹو
لڑکیوں کا تعلق چاہے کسی بھی فیلڈ سے ہو لیکن تعلیم مکمل کرنے کے بعد گھروالوں کی پہلی ترجیح ان کی شادی ہوتی ہے، یشمہ گل کی نانی بھی چاہتی ہیں کہ اداکارہ اب اپنا گھربسا لیں۔
انٹرٹینمنٹ سائٹ گلیکسی لالی ووڈ کے انسٹا پیج پراداکاری کی ایک دلچسپ وڈیو خاصی وائرل ہے جس میں یشمہ سے ان کی نانی کچھ کہتی ہیں۔
یشمہ لفظ ” بیس لاکھ ” دہرانے کے بعد اپنے فالوورز کو انگریزی میں بتاتی ہیں ” میری نانی چاہتی ہیں کہ میں شادی کرلوں، اور بدلے میں وہ مجھے 20 لاکھ روپے دینے کیلئے تیار ہیں ”۔
عید کے موقع پربنائی جانے والی اس ویڈیو میں پس منظرسے دیگراہل خانہ کے ہنسی مذاق اور20 لاکھ ، 20 لاکھ کی آوازیں بھی نمایاں ہیں۔
انسٹاگرام صارفین نے ویڈیو سے محظوظ ہوتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے، کئی لڑکیوں نے لکھا کہ ہماری نانی اوردادی تو تھپڑ لگا کرایسے ہی ہماری شادی کروادیں، ایسی نانی کہاں ملتی ہیں ۔
یشمہ نے گزشتہ سال اپریل میں عالمی وبا کرونا وائرس کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگرکرنے کیلئے گانا ”سُنو” ریلیزکرتے ہوئے اسے پبلک سروس میسج قراردیا تھا۔
یشمہ کے مقبول ترین ڈراموں میں پیار کے صدقے، گھر تتلی کا پر، شاہ رخ کی سہیلیاں، الف ، مجھے خدا پہ یقین ہے اور دیگر شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں