یوروکپ2020: اٹلی کے نام، انگلینڈ کو2-3 سےشکست

فوٹو: اے ایف پی

یوروکپ کے فائنل میں اٹلی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو پنالٹی ککس پر 2-3 سے شکست دیدی۔

اٹلی اور انگلینڈ کے مابین میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا جبکہ اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا جس میں اٹلی نے انگلینڈ کو 2-3 گول سے شکست دی۔

فائنل میچ کے آغاز کے دوسرے ہی منٹ میں انگلینڈ کے لیوک شو نے گول اسکور کرکے ٹیم کو برتری دلادی تاہم اٹلی کے لینورڈو نے میچ کے 67 منٹ میں گول اسکور کرکے میچ برابر کردیا۔

دوسری جانب اٹلی کی تاریخی جیت پر روم میں جشن کا سماں ہے جبکہ شہری سڑکوں پر اپنی ٹیم کے استقبال کےلیے منتظر ہیں۔

اس سے قبل اٹلی 1968 میں پہلی بار یوروفٹبال کپ جیتا تھا جبکہ اٹلی سن2000 اور 2012 کے فائنل شکست ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ انگلش ٹیم 55 برس بعد کسی بڑے فٹبال ٹورنامنٹ کےفائنل میں پہنچی تھی جبکہ اس سے قبل انگلینڈ نے 1966 میں فٹبال ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔