یورپی ممالک نے کورونا وائرس کی وبا کے بعد معمولات زندگی بحال ہونے پر امریکی سیاحوں کے لیے پابندیاں اٹھانے پر اتفاق کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز میں اچانک اضافے کے بعد ماسکو نے لازمی طور پر ویکسین لگانے کا حکم دیا ہے۔
امریکہ ان آٹھ ممالک شامل ہے جو یورپ کے ’وائٹ لسٹ‘ میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
موسم گرما کی چھٹیوں سے قبل ان آٹھ ممالک کو کورونا وائرس کی سفری پابندیوں سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق البانیا، شمالی میسیڈونیا، سربیا، لبنان، تائیوان، مکاؤ اور ہانگ کانگ کو بھی وائٹ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا فرانس نے کہا ہے کہ جمعرات سے آؤٹ ڈور ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہوگی اور 20 جون سے کرفیو کو بھی ختم کیا جائے گا۔
کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد فرانس میں یہ کرفیو اپنے مقررہ تاریخ سے دس دن پہلے اٹھائی جا رہی ہے۔
فرانسیسی وزیراعظم یان کاستیکس کا کہنا ہے کہ ’ہمارے توقع سے زیادہ ہمارے ملک کی صحت کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔‘
برسلز کی منظوری کے بعد سپین اور پرتگال وہ پہلے یورپی ممالک بن گئے ہیں جو بحالی کے منصوبوں کے لیے یورپی بلاک کے ملٹی بلین یورو کورونا وائرس ریسکیو فنڈ سے امداد حاصل کریں گے۔
کورونا وائرس کی وبا اب بھی دنیا میں موجود ہے۔ وبا کی وجہ سے تین اعشاریہ آٹھ ملین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

گذشتہ دسمبر سے روس نے بڑے پیمانے پر کورونا فری ویکسینیشن کا آغاز کیا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)