یوم تکبیرکراچی میں 1100میگاواٹ نیوکلیئر پاورپلانٹ کاافتتاح کرکے منایاگیا

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پوری قوم ملکی خودمختاری، سالمیت اور آزادی کے دفاع کیلئے پُرعزم ہے، اس مرتبہ یوم تکبیر کراچی میں 1100 میگاواٹ کے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے 2 کا افتتاح کرکے منایا گیا۔

پاکستان نے 28 مئی 1998ء کو بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کرکے دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت اور پہلا مسلمان جوہری ملک بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان جوہری عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ کی عالمی کوششوں میں فعال کردار ادا کررہا ہے، اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان علاقائی اور عالمی امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان جوہری تحفظ اور برآمدی پابندیوں کے عالمی معیار کی پاسداری کررہا ہے جبکہ پوری قوم، ملکی سلامتی و ترقی کیلئے کردار ادا کرنے والے سائنسدانوں، انجینئرز اور ٹیکنیشنز کو قوم  سلام پیش کرتی ہے۔

یوم تکبیر پر پاک فوج کا ٹویٹر پیغام

جوہری پاکستان کے خواب کو حقیقت بنانے والوں کو مسلح افواج اور قوم کا سلام، ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں کہ پاکستان نے 23 سال پہلے خطے میں طاقت کا توازن قائم کیا۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے ٹويٹر پيغام ميں لکھا کہ پاکستان نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998 کو 6 ایٹمی دھماکے کئے تھے اور اس طرح  دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی جوہری طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں