یونان: ٹی وی چینل پٹرول ‘چوری’ کی تجویز پر تنقید کی زد میں

یونان کے سرکاری ٹی وی  پر جمعرات کو نشر ہونے والے پروگرام  پر تنقید کی   گئی ہے  جس میں ناظرین کو دکھایا  گیاتھا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی کاروں سے پٹرول کیسے نکالا جائے۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق  ای آر ٹی کے رپورٹر کوسٹاس سٹاماؤ نے بدھ کے روز ایک مارننگ نیوز پروگرام میں بتایا  ہےکہ تیل حاصل کرنا  کوئی انتہائی پیچیدہ چیز نہیں… اس کے لیےآپ کو  کسی خاص ٹیوب کی بھی ضرورت نہیں، یہاں تک کہ بالکونیوں میں پڑا کوئی پائپ کا ٹکڑا بھی یہ کام کرے گا۔
مزید پڑھیں
اس  کے لیے طریقہ کار کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کارمرمت کرنے والےکی طرف سے بتایاجاتا ہے کہ کارروائی مکمل کرنے کے لیے گاڑی کے فیول ٹینک میں کس جگہ سوراخ کیا جانا ضروری ہے۔
 اس کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک صار ف نے تبصرہ کیا ہے کہ کیا  آپ لوگوں کا دماغ درست ہے؟ آپ لوگوں کو پٹرول چوری کرنے کی تجاویز دے رہے ہیں؟
ایک اور صارف نے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ اب یہ ٹی وی سٹیشن تالے کھولنےاور لوگوں کے پرس چوری کرنے کے طریقوں پر بھی سبق دے گا۔

یونان میں حالیہ مہینوں میں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
یونان کی ایک طنزو مزاح کی ویب سائٹ لوبن کی یہ ویڈیو جمعرات تک 170,000 بار دیکھی جا چکی ہےجب کہ ٹوئٹر پر بھی 32ہزار افراد نے یہ ویڈیو دیکھی ہے۔
یونان میں حالیہ مہینوں میں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، بدھ کے روز ایتھنز میں اوسطاً 2.37 یورو ، 2.50 ڈالرفی لیٹر سے زیادہ ہے اور قریبی جزیروں پر پٹرول کی قیمت2.50 یورو سے زیادہ ہے۔
یونان حکام نے ایندھن پر ٹیکس کم کرنے کے مطالبات  سے انکار کیا ہے اور اس کے  بجائے چھوٹی کاروں   اور موٹر سائیکل مالکان کو 30تا  50 یورو سبسڈی دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔