یوٹیلیٹی اسٹورزپر گھی،آٹے،چینی کی قیمتوں میں اضافہ

عوام کا حکومت سے شکوہ

Your browser does not support the video tag.

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی، آٹے اور چینی کی نئی قیمتوں پر عمل درآمد شروع ہوگیا۔

عوام کا کہنا ہے کہ حکومت وعدے کیے کہ بجٹ میں اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کم رہیں گی لیکن اب گھی، آٹے اور چینی کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 90 روپے، چینی 68 سے بڑھ کر 85 روپےفی کلو بڑھا دیئے گئے ہیں جبکہ آٹے کے تھیلے پر مزید 800 کی بجائے 950 روپے دینا پڑیں گے۔

یوٹیلیٹی اسٹور ایک مینجر کا کہنا ہے کہ اشیائے صرف کی قیمتیں بڑھنے سے گاہکوں کی تعداد میں بھی کمی دیکھی گئی جبکہ حکومت کو قیمتیں بڑھانے کی بجائے عوام کو ریلیف دینا چاہیے تھا۔

یوٹیلیٹی اسٹور حکام کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ سبسڈی دینے سے ادارے کی مالی حالت خراب ہوچکی تھی، صورتحال کنٹرول کرنے کےلیے اشیائے صرف کی قیمتیں بڑھانی پڑیں۔

متعلقہ خبریں