‏نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی اپیلیں سماعت کیلئےمقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ‏نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلیں 25 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی ہے۔25 مئی کو العزیزیہ ریفرنس،ایون فیلڈ ریفرنس،فلیگ شپ ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

نواز شریف کے اشتہاری ہونے کی وجہ سے ان کا پلیڈر کون ہوگا اس کا فیصلہ آئندہ سماعت میں ہوگا۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن صفدر نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔ العزیزیہ ریفرنس میں بھی نواز شریف نے سزا کے خلاف اپیل دائر کی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ نیب نےایون فیلڈ اورالعزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں